پشاور(این این آئی) نئی سیاسی جماعت فرنٹ نیشنل نے خیبر پختونخوا میں اپنی تنظیمی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔پشاور پریس کلب میں پارٹی کی سربراہ حنا منظور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سیاسی جماعت کی بنیاد 2014ء میں رکھی گئی جبکہ 2015ء میں رجسٹرڈ کرائی گئی جبکہ الیکشن کمیشن سے انتخابی نشان کیلئے اتحاد کا نشان لیا گیا،انہوں نے کہاکہ آج ملک میں جو افراتفری اور غیر یقینی ہے اس کی وجہ دین سے دوری ہے،
حنامنظورنے کہاکہ پاکستان میں کئی شعبے عدم توجہ کا شکار رہے جس میں ایک شعبہ سیاست کا بھی ہے۔انکا کہنا تھا کہ سیاسی طور پر اگر دیکھا جائے تو ملک آزاد نہیں ہوا،طاقت اور دولت کے زور پر سیاست کرنے والے نہیں چاہتے کہ ملک ٹھیک ہوجائے،ہم نے اس نظام کو تبدیل کرکے میرٹ پر عوام کی خدمت کرنے والے نمائندے لانے ہیں،فرنٹ نیشنل ایک تنظیمی جماعت ہے،خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں ہمارے ممبرز موجود ہیں ۔