بدھ‬‮ ، 18 جون‬‮ 2025 

قومی ٹیم کی بھرپور ٹریننگ ۔۔ بڑی تبدیلیاں کر دی گئیں ۔۔ نئی انٹری کس کی ہوگی ؟ شائقین کرکٹ کیلئے دھماکہ خیز انکشاف

datetime 9  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈومینیکا(آئی این پی)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ (آج) بدھ سے سیونڈسرپارک ڈومینیکا میں شروع ہوگا ،3میچوں کی سیریز1-1سے برابر ہے،پاکستان کو آئی سی سی رینکنگ میں اپنی پانچویں پوزیشن برقرار رکھنے اور پہلی بار ویسٹ انڈیز میں تٰسٹ سیریز جیتنے کا چیلنج درپیش ہو گا،کپتان مصباح الحق اور یونس خان انٹرنیشنل میچ کے لئے آخری بار ایکشن میں ہوں گے،

فیصلہ کن ٹیسٹ کی تیاری کیلئے پاکستان نے مسلسل دوسرے روزبھی بھرپورٹریننگ کی، وارم اپ اور فیلڈنگ ڈرلزکے بعد سلپ کیچزپرتوجہ دی گئی،آخری ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں 2تبدیلیوں کا امکان ہے، اوپنراحمد شہزاد کی جگہ شان مسعود جبکہ شاداب خان کی جگہ وہاب ریاض کومیدان میں اتاراجاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیزکے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔تین میچزپرمشتمل سیریزکا پہلا ٹیسٹ پاکستان نے7وکٹوں سے جیتا،میزبان ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں 106رنز سے فتح سمیٹتے ہوئے سیریزایک ایک سے برابرکردی۔ قومی ٹیم حتمی معرکہ کیلئے بھرپورتیاریوں میں مصروف ہے، ٹیم نے ڈومینیکا میں 3گھنٹے کا پریکٹس سیشن کیا جس میں فٹنس اورفیلڈنگ پرخاص توجہ دی گئی۔پاکستان کے پاس ویسٹ انڈین سرزمین پرپہلی بارٹیسٹ سیریزجیتنے کا آخری موقع ہے۔ کپتان مصباح الحق اوریونس خان بھی کیرئیرکےآخری ٹیسٹ میں ان ایکشن ہوں گے، فیصلہ کن ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے، احمدشہزاد کی جگہ شان مسعود کوموقع مل سکتا ہے۔

قومی ٹیم ونڈسرپارک ڈومینیکا میں پہلی بارٹیسٹ میچ کھیلے گی، اب تک اس گراؤنڈ پرکھیلے گئے4میچزمیں ویسٹ انڈین ٹیم صرف ایک میں کامیابی حاصل کرسکی، 2میں شکست جبکہ ایک میچ ڈرا رہا۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ میں پاکستان کو آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن کے دفاع کے چیلنج کا بھی سامنا ہے۔ ڈومینیکا میں شکست یا ڈرا پاکستان کونیوزی لینڈ سے نیچے چھٹے نمبر پر دھکیل دے گی۔

سیریز کے فیصلہ کن میچ میں کپتان مصباح الحق اور یونس خان انٹرنیشنل میچ کے لئے آخری بار ایکشن میں ہوں گے، کپتان مصباح الحق کیرئر کے 75ویں اور آخری ٹیسٹ میں ایکشن میں ہوں گے، وہ اب تک 5ہزار 161 رنز بنا چکے ہیں،42 سالہ مصباح نے ٹیسٹ کیرئیر میں 38 نصف اور 10 سنچریاں اسکور کی ہیں۔ یونس خان 117 ٹیسٹ میچوں میں 10 ہزار 46 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی ہیں، وہ 33 نصف سنچریاں اور 34 ریکارڈ ساز سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔پاکستان ٹیسٹ میچ جیت گیا تو یہ دو سینئر کھلاڑیوں کے لیے خوبصورت تحفہ ہو گا اور مصباح الحق ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز جیتنے والے پہلے پاکستانی کپتان بھی بن جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…