ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایک معمولی کا سا کام کریں اور دس لاکھ روپے حاصل کریں،پنجاب حکومت نے عوام کیلئے بڑا اعلان کردیا

datetime 7  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) جعلی ادویات تیار کرنیوالے کے بارے میں اطلاع دینے والو ں کیلئے 10لاکھ روپے انعام کی منظوری ، وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اتوار کواعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، عوام کو جدید طبی سہولتیں اور معیاری ادویات کی فراہمی ہمارا مشن ہے اور اس مشن کی تکمیل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ،

صوبے سے جعلی او رغیر معیاری ادویات کے گھناؤنے کاروبار کا 100فیصد خاتمہ کر کے رہیں گے، ادویات کی خریداری ، ترسیل اور تقسیم کا فول پروف نظام بنایا گیاہے اوراس جدید نظام سے ادویات کی خورد برد ، جعلی و غیر معیاری ادویات کی تیاری و فروخت اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا ،ادویات کے نمونے تجزیے کیلئے دنیا کی معروف لیبارٹریوں میں بھجوائے جا رہے ہیں۔وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اتوار کو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادویات کے حاصل کردہ 276نمونے جنوبی افریقہ ، سوئٹزرلینڈ ، سنگا پور ، تھائی لینڈ او رترکی کی لیبارٹریوں میں بھجوائے جا رہے ہیں ، پنجاب کوغیر معیاری اور جعلی ادویات سے 100فیصد پاک صوبہ بنایا جائے گا۔عوام کو سستے داموں معیاری ادویات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔جنیریک ادویات کی درآمد سے سستی اور معیاری ادویات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔جنیریک ادویات کی درآمد کا پلان بنایا جائے۔وزیراعلی نے ہدایت کی کہ جعلی و غیر معیاری ادویات تیار کرنیوالے کارخانوں کے خلاف مہم بھرپور طریقے سے جاری رکھی جائے اوراس گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔وزیر اعلی نے جعلی ادویات تیار کرنے والے کارخانوں کے بارے میں اطلاع دینے والوں کیلئے نقد انعامات کی منظوری بھی دی۔اطلاع دینے والوں کو 10لاکھ روپے انعام دیا جارہاہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں اربوں روپے سے خریدی گئی مشینری کا ڈبوں میں بند پڑے رہنا بڑا ظلم ہے۔عوام کے پیسے کا اتنا ضیاع کسی صورت برداشت نہیں ۔صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کے لئے فراہم کردہ اربوں روپے کے وسائل کے ثمرات ہر صورت عام آدمی تک پہنچنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں مشینری کے ڈبوں میں بند ہونے کی شکایت آئے تو ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کے ویسٹ کو مناسب انداز سے ٹھکانے لگانے کا موثر پلان بنایا جائے اورہسپتالوں میں انسی نریٹر کی تنصیب کے عمل کو تیز کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ویسٹ سے توانائی کے حصول کے لئے تیزی سے اقدامات کرے۔صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر ، چیف سیکرٹری ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز ، ماہرین صحت اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…