منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

افغان فورسز کی گولہ باری سے متاثر ہونے والے چمن کے2 ہزارمتاثر ہ خاندانوں کیلئے قابل تحسین اقدام

datetime 7  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آئی این پی ) ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان محمد طارق نے کہا ہے کہ افغان فورسز کی گولہ باری سے متاثر ہونے والے چمن کے رہائشیوں کے لئے امدادی سامان پہنچادیا گیا ہے، 2 ہزار خاندانوں میں امدادی سامان کی تقسیم کا عمل مکمل ہوگیا ہے جبکہ دیگر نقصانات کے تخمینے کے لئے ضلعی انتظامیہ کام کررہی ہے۔ گولہ باری سے متاثر ہونے والے افراد کے لئے 4 کروڑ روپے مالیت کا سامان پہنچادیا گیاہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں پی ڈی ایم اے کے کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ گز شتہ روز افغان فورسز کی جانب سے چمن کے کلی لقمان اور کلی جہانگیر پر گولہ باری سے متاثر ہونے والے افراد کے لئے 4 کروڑ روپے مالیت کا سامان پہنچادیا گیاہے اب تک 2 ہزار خاندانوں میں اس کی تقسیم کا عمل مکمل ہوچکا ہے اگر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مزید سامان طلب کیا گیا تو اس کی ترسیل بھی فوری طور پر کردی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اے کے پاس خیمے موجود نہیں تھے جسے ہی بازار سے خرید لیا گیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے پاس ریلیف کا مزید سامان موجود نہیں اس لئے حکومت سے اس سلسلے میں 60 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کی ٹیم خوراکی مواد کے ساتھ گزشتہ شب چمن کے متاثرہ علاقے پہنچ چکی تھی بلکہ ریسکیو 1122 کے ایمبولینسز کی جانب سے بھی زخمیوں کو بھی فوری طور پر ریسکیو کرلیا گیاہے ۔ان کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم اے آفات اور دیگر سے متاثر ہونے والے افراد کی بروقت مدد کے لئے ہمیشہ تیار ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ۔ ان کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم اے آفات اور دیگر سے متاثر ہونے والے افراد کی بروقت مدد کے لئے ہمیشہ تیار ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…