اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہیں کاٹنے کا فیصلہ۔ ایکسپریس ٹربیون کی ایک رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں پر کٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ نے سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین کو معاہدوں کے مطابق ادائیگیاں کرنے سے انکار کر دیا ہے۔وزارت خزانہ کے انکار
کے بعد ایک طرف تو سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والےکنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں میں 33فیصد کا کٹ لگ جائے گا جبکہ دوسری جانب آئندہ مالی سال 2017-18کے بجٹ میں وفاقی حکومت اپنے ریگولر ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 15فیصد اضافے کی خواہش رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ تنخواہوں پر کٹ کا فیصلہ اے جی پی آر کے اعتراض کے بعد کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کی تنخواہ مقررہ تنخواہوں کے معیار سے زائد ہے ۔