اسلام آباد: ( نیوزڈیسک) برطانوی ہائی کمشن نے کہا ہے کہ برطانیہ کے قانون میں اشتعال انگیزی پھیلانا جرم ہے اور اس کے خلاف سخت قوانین موجود ہیں۔ ترجمان برطانوی ہائی کمشن نے کہا ہے کہ برطانیہ میں اشتعال انگیزی پھیلانے کو ایک سنجیدہ جرم تصور کیا جاتا ہے اور اس پر سخت قوانین موجود ہیں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ جرائم سے نمٹنا برطانوی پولیس کا کام ہے اور برطانوی پولیس آزادانہ طور پر بغیر کسی دباﺅ کے کام کرتی ہے۔