منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

مقبوضہ کشمیر میں پولیس اسٹیشن پر حملے میں 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک

datetime 20  مارچ‬‮  2015 |

جموں (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں پولیس اسٹیشن پر جنگجوؤں کے حملے میں 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوا میں جنگجوؤں نے راج باغ پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا۔ جنگجوؤں نے پہلے پولیس اسٹیشن کے باہر کھڑے ایک اہلکار ہلاک کیا اور پھر عمارت میں گھس کر فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں2 اہلکاروں سمیت مزید 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جوابی کارروائی میں 2 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
آئی جی پولیس جموں دنیش رانا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور فوجی وردی میں ملبوس تھے جنہوں نے جموں اور پنتھ کوٹ کی جانب سے والی ایک جیپ کو تلاشی کے بہانے اپنے قبضے میں لے لیا۔ جس میں سوار ہوکر وہ پولیس اسٹیشن پہنچے جہاں انہوں نے حملہ کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…