کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی تعطیلات کااعلان کردیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے رپورٹ کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہونگی ۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیاہے ۔ادھرصوبہ پنجاب میں موسم گرما کی چھٹیاں 22 مئی سے 13 اگست تک ہونگی تاہم ان تعطیلات کے شروع ہونے کانوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیاہے ۔