ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

طویل عرصے بعدجاپان پھر جنگ کے میدان میں ،سب سے بڑاجاپانی جنگی جہاز مشن پر نکل پڑا

datetime 2  مئی‬‮  2017 |

ٹوکیو(آئی این پی)جاپان نے اپنی فوج کے کردار میں وسعت دینے کے اپنے متنازع قانون کی منظوری کے بعد اپنے سب سے بڑے جنگی جہاز کو امریکی جہاز کو تعاون فراہم کرنے کے لیے روانہ کر دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کا ایزومو نامی ہیلی کاپٹر بردار جہاز امریکہ کے کمک فراہم کرنے والے مال بردار جہاز کی نگرانی کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ امریکہ کا بحری جنگی بیڑا، جس میں کارل ونسن طیارہ بردار جہاز بھی شامل ہے،

اسے جزیرہ نما کوریا کی طرف روانہ کیا گیا ہے۔شمالی کوریا نے کارل ونسن اور امریکی آبدوز کو غرقاب کرنے کی دھمکی دی ہے۔ نئے حالات خطے میں کشیدگی میں اضافے کی صورت میں پیدا ہوئے ہیں۔شمالی کوریا نے امریکہ اور دوسرے ممالک کی تنبیہ کے باوجود اتوار کو ایک میزائل کا تجربہ کیا تھا جو ناکام رہا۔ امریکہ اور خطے کے دوسرے ممالک کو شمالی کوریا کی جوہری اور میزائل تجربوں کی سرگرمی پر ایک عرصے سے تشویش ہے۔جاپان ٹائمز اخبار کے مطابق 249 میٹر طویل ایزومو نامی جہاز پر بیک وقت نو ہیلی کاپٹروں کو لے جانے کی صلاحیت ہے اور اس کی شکل امریکہ کی مختلف قسم کے جنگی طیاروں کو لے جانے والے جہاز سے مشابہ ہے۔کیوڈو نیوز ایجنسی نے کہا کہ یہ جہاز دارالحکومت ٹوکیو کے جنوب میں یوکوسوکا میں واقع بندرگاہ سے روانہ ہوا ہے تاکہ وہ امریکہ کے مال بردار جہاز کی نگرانی کرتا رہے۔ یہ مغربی جاپان کے شیکوکو تک اس کے ساتھ رہے گا۔خیال رہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد تیار کیے جانے والے جاپان کے آئین میں ملک کے دفاع کے علاوہ جاپان کسی تنازعے کے حل کے لیے فوج کشی نہیں کر سکتا۔مشقوں کے علاوہ ایزومو پہلا جنگی جہاز ہے جسے سنہ 2015 میں منظور ہونے والے قانون کے تحت کسی کام کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔اس قانون کے تحت جاپان کو اجازت ہے کہ وہ ‘اپنے مشترکہ دفاع کے تحت اپنے کسی حلیف کی معاونت کر سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…