اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے ہوٹل میں گزشتہ دنوں قتل ہونے والی لڑکی کی لاش کامعمہ حل کرلیاگیاہے ۔ ایک نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں ا نکشافات کئے ہیں کہ کراچی کے ہوٹل میں ملنے والی لاش فرحین نامی لڑکی کی ہے جس کی شاہیرنامی شخص سے دوماہ پہلے اسلام آبادمیں شادی ہوئی تھی ۔شادی کے بعد فرحین دبئی جانے کےلئے اپنے شوہرسے ضدکرتی رہتی تھی کہ وہ اس کوبھی دبئی ساتھ لے جائے جس پرشاہیراس کوکراچی لے آیااورایک مقامی ہوٹل میں ٹھہرایا
اورجب وہ کراچی سے دبئی ر وانہ ہونے لگاتواس سے چندگھنٹے قبل اس نے اپنی بیوی فرحین کوقتل کر دیا ۔بیوی کے قاتل شوہرشاہیرکادبئی میں ایڈریس معلوم کرلیاگیاہے اوراس کی گرفتاری کےلئے وزارت داخلہ کوخط لکھاجائے گا۔دوسری طرف پولیس کاکہناہے کہ شاہیرکے دوست سعد سے پوچھ گچھ جاری ہے اوراس کے دوسرے دوستوں کوبھی شامل تفتیش کیاجائے گا۔پولیس کے مطابق فرحین کی لاش اسلام آبادروانہ کردی گئی ہے .تفتیش ملزم کی گرفتاری کے وقت آگے بڑھے گی ۔