جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

دار چینی کے جادوئی فوائد ، یہ خبر آپ کو ضرور پڑھنی چاہئیے

datetime 28  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)دار چینی ایسا مصالحہ ہے جو گھروں میں بہت عام استعمال ہوتا ہے مگر اس کے فوائد کھانوں تک ہی محدود نہیں۔درحقیقت آپ اس سے ایسے حیران کن فوائد حاصل کرسکتے ہیں جس کے بارے میں آپ نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔درج ذیل میں دار چینی کے ایسے ہی انوکھے طریقہ استعمال دیئے گئے ہیں۔
مچھر یا کیڑوں کے کاٹنے سے ہونے والی جلن سے نجات:اگر مچھر یا کسی کیڑے کے کاٹنے سے جلن اور

خارش ہورہی ہے تو دارچینی کے ایک ٹکڑے کو ایک چمچ شہد میں مکس کرکے ایک پیسٹ تیار کرلیں اور پھر اسے متاثرہ جگہ پر لگالیں۔
کیل مہاسوں کا علاج:
دارچینی کیل مہاسوں کے نشانات تیزی سے ختم کرتی ہے اور بیکٹریا ختم کرنے ان کے ابھرنے کی روک تھام بھی کرتی ہے۔ ایک چائے کے چمچ دار چینی کو ایک چائے کے چمچ جائفل اور ایک چمچ شہد میں مکس کریں۔ اس مکسچر کو متاثرہ جگہ پر لگائیں اور بیس منٹ کے بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
گردن کے درد میں آرام:
دارچینی کے اندر موجود اجزاءکندھوں اور گردن کی تکلیف میں کمی لانے میں مدد دیتے ہیں۔ ایک جراب کا تین چوتھائی حصہ سفید چاولوں، دو دار چینی کے ٹکڑوں اور ایک چمچ لونگ سے بھرلیں۔ اسے مائیکرو ویو میں دو منٹ تک گرم کریں اور پھر اپنی گردن کے گرد پھیلادیں۔ آپ جراب کو گرم کرنے اور گردن پر رکھنے کا عمل اس وقت تک جاری رکھیں جب تک مصالحوں کی مہک ختم نہ ہوجائے۔
نظام ہاضمہ بہتر بنائے:
دارچینی دافع ریاح مصالحہ ہے یعنی اس کی کیمیائی خوبیاں پیٹ میں گیس اور اپھار کو کم کرتی ہے۔ اسے اپنی غذا کے ذریعے استعمال کریں یا کھانے کے بعد اس کا ٹکڑا چوسنے سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔

چیونٹیوں سے نجات

دارچینی کا ٹکڑا کسی ساشے میں ڈال کر کچن کیبنٹ میں رکھ دیں تاکہ چیونٹیاں وہاں نہ جائیں یا اس کا سفوف چیونٹیوں کے داخلی مقامات پر چھڑک دیں۔ کچن کے شیلف میں دار چینی کو چھوڑ دینا جگہ کو خوشبودار بناتا ہے جبکہ کیڑوں کو دور رکھتا ہے۔
بو سے نجات

کبی کبھار کھانا خراب ہونے سے پورے گھر میں بو پھیل جاتی ہے اور اگر ایسا ہوجائے تو پریشان ہونے کی بجائے دار چینی کے سفوف کو کسی برتن میں ڈال کر ایک گھنٹے تک چولہے پر بھونے مسئلہ حل ہوجائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…