جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

برآمد ہونے والی رقم میری ہے کسی اورکی نہیں،ایان علی کا بیان

datetime 20  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) کسٹم کی تفتیشی ٹیم نے کرنسی اسمگلنگ میں گرفتارماڈل ایان علی کا بیان قلمبند کرلیا۔ایک گھنٹے کی تفتیش کے دوران ماڈل نے کرنسی کو پلاٹ، فائلوں کی فروخت اور اپنے پروگراموں کی امدن ظاہرکیا۔ کسٹم کے تفتیشی افسران جنید اورمحمد سلیم نے2 دیگر افسران کے ہمراہ گزشتہ روز ماڈل ایان علی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی۔ کسٹم ذرائع کے مطابق ماڈل نے اپنے بیان میں کہاکہ یہ رقم اسے پلاٹ اور فائلوں کی خریدوفروخت سے حاصل ہوئی، اپنے ایک شو کا50 لاکھ روپے تک بھی لیتی ہوں، تمام تفصیل اور رسیدیں وکلا فراہم کردیں گے، اس معاملے کا کسی بڑے ادمی سے تعلق نہیں تاہم شوبز میں ہونے کے باعث سب سے تعلقات ہیں، بیرون ملک انا جانا لگا رہتا ہے۔تفتیشی ٹیم کے سوالات کے جواب میں ماڈل نے کرنسی کا کسی بڑی شخصیت سے تعلق کی نفی کرتے ہوئے کہاکہ بڑے لوگوں کے پاس دیگر ذرائع کم ہیں کہ وہ مجھے استعمال کریں گے۔ ماڈل نے کہا کہ شوبز میں ہوں، اس شعبے میں پروفیشنل جیلسی موجود ہے، جیل سے باہر ا?نے کے بعد پریس کانفرنس میں جواب دوں گی۔ ملزمہ سے تفتیش کے بعد اس کیخلاف منی لانڈرنگ اور انکم و پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے کے الزامات کے تحت 2 ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ ریفرنس ا?ئندہ 72 گھنٹوں میں دائر کیے جانیکا امکان ہے۔دوسری جانب ایان علی کی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ملزمہ کے وکیل عنصر نواز مرزا ایڈوکیٹ کل ہفتہ کو درخواست دائر کریں گے۔ ملزمہ سے اس کے بھائی ذوالفقار علی کی ملاقات کرادی گئی جبکہ اس کے والد محمد حفیظ کی عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہیں کرائی گئی۔اسلام ا?باد سیرپورٹرکے مطابق ایف بی ا?رنے ایف ا?ئی اے کیساتھ ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز سے متعلق معلومات کے تبادلہ کیلئے دو افسران کو فوکل پرسن مقررکردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فوکل پرسن ماڈل ایان علی کے کیس میں بھی ایف ا?ئی کیساتھ معلومات کا تبادلہ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…