اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سزائے موت کے قیدی متحدہ کے دہشت گرد صولت مرزا سے تفتیش کے لیے حکومت نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے‘ اطلاعات کے مطابق صولت مرزا کی جانب سنسنی خیز اور تہلکہ آمیز انکشافات سامنے آنے کے بعد حکومت نے مجرم سے ازسرنو تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے‘ جس کے تناظر میں پہلے صولت مرزا کی پھانسی میں 72 گھنٹوں کی توسیع کی گئی جو کہ اطلاعات کے مطابق بڑھا کر اب ایک ماہ کر دی گئی ہے‘ صولت مرزا سے تفتیش کے لئے بنائی گئی جے آئی ٹی میں حساس اداروں اور پولیس کے افسران شامل ہوں گے‘ جے آئی ٹی کی سربراہی کون کرے گا اس حوالے سے تا حال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا‘ اطلاعات کے مطابق صولت مرزا کے بیانات کی روشنی میں شاہد حامد قتل کیس بھی دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔