حفر الباطن(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عدالت نے توہین رسالت کے ملزم کے خلاف سزائے موت کی توثیق کردی ہے،جبکہ اعتدال پسند مذہبی اسکالروں نے سزا کی مخالفت کردی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شمالی شہر حفر الباطن کی شرعی عدالت نے 30 سالہ سعودی شہری احمد الشمری کے خلاف 2015 میں جاری
ہونے والے عدالتی حکم کو شرائط وضوابط کے مطابق قرار دیتے ہوئے ملزم کے وکیل کی جانب سے اپیل مسترد کردیا اور سزائے موت کی توثیق کردی۔ملزم احمد الشمری کے خلاف رسول اسلام، بی بی فاطمہ پر بہتان تراشی اور شعائر اسلام کا مذاق اڑانے اور اسے ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر نشر کرنے کا الزام ہے۔