ایک دن حضرت موسی ؑ نے اللہ سے پوچھا، الٰہی جب کوئی تیرا فرمابردار بندہ تجھے پکارتا ہے ،تو جواب کیسے دیتا ہے ،اللہ نے فرمایا،میں جواب میں کہتا ہوں،لبیک میں موجود ہوں، بولو کیا مانگتے ہو ،حضرت موسی ؑ نے پوچھااوراگر کوئی تیرے گنہگار بندہ تجھے پکارے تو اسے جواب میں کیا فرماتا ہے،اللہ نے فرمایا،گنہگار کے جواب میں دو مرتبہ فرماتا ہوں،
لبیک لبیک یا عبدی،موسیؑ نے پوچھا،الہی !گنہگار کے جواب میں دو مرتبہ کیوں ؟اللہ پاک نے فرمایا کہ موسی یہ اِس لیے کہ میرے فرمابردار بندے کو تو اپنے نیک عمل پر بھی بھروسہ ہوتا ہے اورگنہگار کو تو صرف میری رحمت پر ہی بھروسہ رہتا ہے ،پھرجسے صرف میری رحمت پر ہی بھروسہ ہو اِس کے لیے میری رحمت کیوں جوش میں نہ آئے۔















































