منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی حکومت کا گورنرسندھ کی تبدیلی پر غور‘ مشاورت شروع

datetime 19  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے گورنر سندھ کو ہٹانے کےلئے مشاورت شروع کر دی ‘ گورنر سندھ کا آئندہ چوبیس گھنٹے میں مستعفی ہونے کا امکان ہے‘گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے صولت مرزا کی جانب سے الزام لگائے جانے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہونے پر غور شروع کردیا ہے‘
ذرائع کا کہنا ہے کہ صولت مرزا کی جانب سے سزائے موت سے قبل ویڈیو بیان میں ان پر لگائے جانے والے الزام کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہونے پر غور شروع کردیا ہے۔دوسری جانب گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کرکے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تاہم ایم کیوایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی پارٹی سطح پر گورنرسندھ سے عہدے سے مستعفٰی ہونے کا نہیں کہا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صولت مرزا نے جیل سے اپنے وڈیو بیان میں جہاں ایم کیوایم کی قیادت پر سنگین الزامات عائد کئے تو وہیں ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم میں گورنر سندھ کے ذریعے مجرموں کو تحفظ دلایا جاتا ہے اور پیپلزپارٹی کے دور میں ہمیں جیل میں سہولیات فراہم کی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…