منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

کراچی کی صورتحال بہتر ہوئی،غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا کوئی جواز نہیں، نواز شریف

datetime 19  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کسی جماعت کے خلاف ذاتی عناد پر کارروائی نہیں کررہے ،کراچی آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے شروع کیا ہے،ٹارگٹڈ آپریشن سے صورت حال میں بہتری آئی ہے ،کسی کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا کوئی جواز نہیں،جرائم پیشہ ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی میں آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے شروع کیا گیا ہے ،دہشت گردوں کے خلاف آپریشن سب کے مفاد میں ہے ، ملک کے معاشی مرکز میں امن و استحکام لانا ہے ،کراچی میں آپریشن سے صورتحال میں بہتری آئی ہے ، کسی کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا کوئی جواز نہیں،سنگین جرائم میں ملوث ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے، مسلم لیگ (ن) تمام سیاسی جماعتوں کو مکمل احترام دیا ہے،کسی بھی جماعت کے خلاف ذاتی بنیاد پر کارروائی نہیں کررہے ،پرامن اور مستحکم کراچی ہمارے مفاد میں ہے،کراچی میں بھتہ خوری ،ٹارگٹ کلنگ اور جرائم پیشہ وارداتوں میں کمی آئی ہے ،وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی کی پیداوار میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،چین اور دیگر ممالک سے بجلی درآمد کرنے کے حوالے سے کام ہورہا ہے۔گزشتہ عشروں کی خرابیوں کو جلد دور کریں گے،آئندہ انتخابات سے قبل تمام چیلنجز پر قابو پالیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…