لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ناروال کے علاقے میں گندم خریداری مرکزپر باردانہ نہ ملنے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونیوالی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک اور سیکرٹری خوراک سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کاشتکاروں سے پیش آنیوالے ناخوشگوار واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ گندم خریداری مراکز پر باردانہ کی عدم دستیابی کی شکایت نہیں ملنی چاہیے اوراس ضمن میں کسانوں کو کسی قسم کی شکایت نہیں ہونی چاہیے۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو گندم خریداری مراکز پر ہر طرح کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔