پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’جنگی طیاروں کی گھن گرج ‘‘ ترکی نے حملہ کردیا

datetime 25  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (آئی این پی)ترکی کی فوج نے عراق میں سنجار کی پہاڑیوں کے قریب اور شمال مشرقی شام میں کردش ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے عسکریت پسندوں کو فضائی کارروائیوں میں نشانہ بنایا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگل کوترک فوج کا کہنا تھا کہ ان کارروائیوں کا مقصد

اس گروپ کی طرف سے ترکی میں دہشت گرد حملوں کے لیے اسلحہ اور بارودی مواد کی ترسیل کو روکنا تھا۔ترک فوج نے کہا کہ یہ دونوں علاقے “دہشت گردوں کی آماجگاہ” بن چکے ہیں اور ‘پی کے کے’ ان علاقوں کو ترکی میں عسکریت پسندوں، اسلحہ و بارود اور بموں کی ترسیل کے استعمال کر رہا ہے۔بیان میں ترک فوج کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی ان آماجگاہوں کو جو کہ ہمارے ملک اور قوم کی سلامتی، یکجہتی اور وقار کے لیے خطرہ ہیں، تباہ کرنا بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہمارا حق ہے۔فضائی حملوں میں شنانہ بنائے گئے اہداف میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔بیان کے مطابق یہ فضائی کارروائیاں مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے کی گئیں۔’پی کے کے’ کو ترکی، امریکہ اور یورپی یونین دہشت گرد گروپ قرار دے چکے ہیں۔ یہ گروپ تین دہائیوں سے ترکی میں کرد خودمختاری کے لیے مسلح کارروائیاں کرتا چلا آ رہا ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوان کئی ماہ سے یہ کہتے آ رہے تھے کہ ‘پی کے کے’ نے عراق کے شمال مغرب میں سنجار میں مضبوط گڑھ بنا لیا ہے اور انقرہ اس گروپ کو اپنے سرگرمیوں کو بڑھانے کی اجازت نہیں دے گا۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…