جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سزائے موت پرعملدرآمد عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں، پاکستان

datetime 19  مارچ‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان نے کہا ہے کہ سزائے موت پر عملدرآمد سے بین الاقوامی وقوانین کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی ،پھانسیوں کے حوالے سے عالمی برادری کو اپنا موقف واضح طور پر بتا چکے ہیں ، چینی صدر 23مارچ کو پاکستان نہیں آرہے تاہم دورہ نہ کر نے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں،گرجا گھروں پر حملہ مسیحی برادری پر نہیں بلکہ پاکستان پر حملہ ہے ،ذکی الرحمن لکھوی کیس میں بھارت کی جانب سے ٹھوس شواہد نہیں دیئے گئے ،الطاف حسین کے حوالے سے وزارت داخلہ سے رجوع کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔تسنیم نے کہا ہے کہ یورپی یونین پاکستان کی پوزیشن کو سمجھتا ہے،سزائے موت کا جی ایس پی پلس درجے پر اثر نہیں پڑے گا،پاکستان میں سزائے موت پر عملدرآمد کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی ،پاکستان بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتا ہے،پھانسیوں کے حوالے سے عالمی برادری کو اپنا موقف واضح طور پر بتا چکے ہیں ۔ہمارا آئین و قانونی طریقہ کار سزائے موت کی اجازت دیتا ہے ۔الطاف حسین کے حوالے سے گریز کرتے ہوئے تسنیم اسلم نے کہا کہ الطاف حسین سے متعلق سوالات وزارت داخلہ سے متعلق ہیں انہی سے بات کی جائے ۔دہشت گرد بلا امتیاز پاکستانیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں،دہشت گردوں کا کسی مذہب ،رنگ و نسل سے کوئی تعلق نہیں ،دہشت گرد پاکستان میں مساجد ،امام بارگاہوں ،گرجا گھروں اور بازاروں کو نشانہ بنارہے ہیں ،گرجا گھروں پر ہونے والا حملہ مسحی برادری پر نہیں بلکہ پاکستان پر ہے،دہشت گرد کسی خاص طبقے کے دشمن نہیں بلکہ پاکستان کے دشمن ہیں ۔تسنیم اسلم نے کہا کہ ذکی الرحمن لکھوی کیس میں بھارت کی جانب سے پاکستان کو ٹھوس شواہد پیش نہیں دیئے گئے ،سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس پر کئی بار یاددہانی کرا چکے ہیں لیکن تاحال بھارت کی جانب سے کیس میں پیش رفت سامنے نہیں آئی ۔تسنیم اسلم نے کہا کہ چینی صدر 23 مارچ کو پاکستان نہیں آرہے اس حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں ،انہوں نے کہا کہ مستقبل میں چین کے صدر پاکستان کا دورہ کریں گے لیکن اس حوالے سے حتمی تاریخ کا تعین نہیں ہو سکا ہے ،سری لنکا کے صدر نے بھی پاکستان کا دورہ کرنا ہے جس کی حتمی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ افغان وفد کا افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق پاکستان کا دورہ ہو چکا ہے ۔مفاہمتی عمل افغانستان اور خطے میں امن کیلئے ضروری ہے ، پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کے لئے اقدامات کررہا ہے ،افغانستان اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…