ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

لاہور بم دھماکے میں ملوث دہشت گرد کاعبرتناک انجام۔۔ اہل خانہ کو جب انوار الحق کی لاش دی گئی تو انہوں نے کیا کہا ؟ عبرتناک انکشاف

datetime 25  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہونے والے سانحہ مال روڈ کے سہولت کار انوار الحق اور اسکے بھائی کی لاش کو ورثاء نے لینے سے انکار کر دیا ، سی ٹی ڈی نے 5نامعلوم سمیت تمام لاشوں کو دفنانے کا فیصلہ کر لیا ۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق 8اپریل کو سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہونے والے 10میں سے 3دہشت گردوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی تھیں جبکہ سانحہ مال روڈ کے سہولت کار انوار الحق ، اسکے بھائی عبداللہ اور 5نامعلوم دہشت گردوں کی لاشیں مردہ خانے میں موجود ہیں ۔ ذرائع کے مطابق انوار الحق اور عبداللہ کے ورثاء نے دونوں کی لاشیں لینے سے انکار کر دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد ہیں ان کی لاشیں نہیں لے سکتے ۔ جس پر سی ٹی ڈی نے تمام لاشوں کو دفنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق لاشوں کو میانی صاحب قبرستان کے احاطہ لاوارثان میں دفن کیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ 8اپریل کو مال روڈ دھماکے میں ملوث سہولت کار انوار الحق اور اس کے ساتھیوں کو اسلحہ اور بارود کی ریکوری کے لئے مناواں لے جایا جا رہا تھا کہ ان کے ساتھیوں نے حملہ کر دیا ، جوابی فائرنگ میں انوار الحق ، اسکا بھائی عبداللہ سمیت کالعدم تنظیم کے 10دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے ۔ یاد رہے کہ لاہور بم دھماکے میں کیپٹن (ر) مبین بھی شہید ہوئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…