اسلام آباد (آئی این پی )محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں میں خیبر پختونخوا ،پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ خیبر پختونخوا ( مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویژن)، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن)، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش اور بعض مقامات پرژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ مری37، چکوال20، راولپنڈی (چکلالہ21، شمس آباد16)، اسلام آباد (زیروپوائنٹ، بوکرہ17، گولڑہ16، سیدپور12)، اوکاڑہ11، ساہیوال07، سرگودھا (ائیرپورٹ11، سٹی06)، لاہور 04، سیالکوٹ، جھنگ، جوہرآباد01، کشمیر: مظفرآباد27، گڑھی دوپٹہ22، راولاکوٹ17، کاکول21، بالاکوٹ17، مالم جبہ14، کالام14، بنوں07، دیر06، رسالپور، چراٹ05، لوئر دیر، پٹن، سیدوشریف04، سیالکوٹ، جھنگ، جوہرآباد01، کشمیر: مظفرآباد27، گڑھی دوپٹہ22، راولاکوٹ17، کاکول21، بالاکوٹ17، مالم جبہ14، کالام14، بنوں07، دیر06، رسالپور، چراٹ05، لوئر دیر، پٹن، سیدوشریف04، پشاور01، گلگت بلتستان: استور05، چلاس، بگروٹ03، گلگت، بونجی01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت دادو 45، سبی، لسبیلہ 43، شہیدبینظیرآباد، جیک آباد، سکرنڈ42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔