ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

دودھ کے سیمپلزکی رپورٹ جاری ،صرف ڈبے والے 5 اورپاسچرائزاڈ دودھ کے 11برانڈز معیار پر پورے اترے،نام سامنے آگئے

datetime 28  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی )وزیر اعلی ٰ پنجاب کی ہدایت پر عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے دوکانوں پر بکنے والے نمونے اٹھا کر تجزیے کے لیے ملکی اور بین الاقوامی لیبارٹری بھجوائے۔تجزیے مکمل ہونے کے بعدپنجاب فوڈ اتھارٹی نے دودھ کے لیے گئے سیمپلزکی رپورٹ جاری کر دی ہیں

۔تجزیے رپورٹ کے مطابق ڈبے والے دودھ میں اولپر ، حلیب، گڈ ملک ، نیسلے ملک پیک، نیسویٹا اور نورپور استعمال کے لیے درست قرار۔ پاسچرائزڈدودھ میں اچھا، ایڈمز، انہار، پریما، ڈیلی ڈیری، ڈے فریش، ڈوسے، گورمے، مالمو اور نیوٹریو کے ٹیسٹ پاس ہوئے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے بتایا کہ دودھ کے یہ سیمپل 15سے 20مارچ کے دوران لیے گئے تھے۔ نمونے تجزیے کے لیے پاکستانی لیبارٹری PCSIR،جرمنی کی لیبارٹریز SGSاور intertekسے چیک کروائے گئے۔نورالامین مینگل نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی رپورٹ کے بعد پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تمام کمپنیوں کو اصلاح کے لیے 3 ماہ کا وقت دیا تھا۔ سیمپل لینے سے پہلے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیکنیکل ٹیموں نے ان کمپنیو ں کا 90بار دورہ کیا اور اصلاح کی تفصیلی ہدایات دیں۔ دورہ کرنے والی ٹیمیں پی ایچ ڈی ڈاکٹرز پر مشتمل تھیں اور ہر دورہ پر 5سے6گھنٹے صرف کر کے اصلاح کی تفصیلی ہدایات جاری کیں ۔ ہر 6ماہ میں تمام کمپنیوں کے سیمپل لے کرلیبارٹری ٹیسٹنگ ہوگی اور نتائج عوام کو بتائے جائیں گے۔ ضرورت پڑنے یا شکایات موصول ہونے پر کسی بھی کمپنی کے ٹیسٹ کسی بھی وقت دوبارہ کروائے جا سکتے ہیں۔نورالامین مینگل نے مزید بتایا کہ معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیمں باقاعدگی سے سرپرائز وزٹ کرتی رہیں گی ۔ کسی بھی کمپنی میں مقرر کردہ معیار کی خلاف ورزی پرپروڈکشن فوری بند کر دی جائے گی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…