اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک پرکرپشن کاالزام ،سابق ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا احتساب کمیشن جنرل ریٹائرڈ حامد خان کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 24  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی )سابق ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا احتساب کمیشن جنرل ریٹائرڈ حامد خان نے کہا ہے کہ ان کے دو ر میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے خلاف کوئی انکوائیری نہیں کی جارہی تھی۔ اور نہ میرے دور میں ان پرکرپشن کاکوئی الزام لگایاگیا۔ میں نے اپنا کام آزادانہ طریقے سے کیا نہ میں کسی کی مداخلت برداشت کرتاہوں اورنہ کسی کے پریشر میں آتا ہوں اور نہ کسی کے پریشر میں کام کیا۔میڈیا بے پر کی

اڑائے تو میں کیا کرسکتاہوں۔پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ڈی جی خیبرپختونخوا حتساب کمیشن نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف ان کے دور میں مبینہ انکوائری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور معیاد کے دوران نہ تو پرویز خٹک کے خلاف کرپشن کی کوئی شکایت موصول ہوئی تھی۔اور نہ خیبرپختونخوا احتساب کمیشن میں پرویز خٹک کے خلاف انکوائری ہورہی تھی۔انھوں نے کہا کہ یہ سب کچھ میں واضح انداز میں مختلف ٹیلی وژن ٹاک شوز میں واضح طور پر کہہ چکا ہوں۔ ایک سوال کہ پرویز خٹک کے خلاف صوبائی اسمبلی میں آپ کے حوالے سے قرار داد جمع ہوئی ہے۔ تو جنرل حامد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف نہ تو کرپشن کے ثبوت تھے۔ اور نہ ہی ایسے کوئی الزامات ہمارے سامنے آئے تھے۔ تنگی کروما ئیٹ کی انکوائری کے دوران وزیر اعلیٰ کا ایک خط سامنے آیا تھا۔ جس میں کسی ادمی کی سفارش کی گئی تھی انھوں نے کہا کہ کسی ایک خط سے کرپشن ظاہر نہیں ہوتی۔ وہ بھی اس وقت لکھی گئی تھی جب وزیر اعلیٰ صوبے میں ایری گیشن کے وزیر تھے۔ اور اس نے وزیر معدنیات کو تبدیلی کے لیے سفارش کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ ایسے خطوط وزراء ایک دوسرے کو لکھتے رہتے ہیں۔تنگی کرومائیٹ کے غیر قانونی مائننگ میں وزیر اعلیٰ کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک پر اس انکوائر ی میں بھی کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔

ایک سوال کے کیا کہ پرویز خٹک اور عمران خان نے اپ پر کوئی دباؤ ڈالا یا مداخلت کی تو جنرل حامد نے کہا کہ میرے کام میں نہ کبھی وزیر اعلی ، عمران خان یا کسی اور نے مداخلت کی۔ نہ مجھ پر کسی قسم کا پریشر تھا۔ میں اور ہمارا ادارہ غیر جانبداری اور آزادی کے ساتھ اپنا کام کررہے تھے۔ جنرل حامد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے نہ کبھی کسی کی سفارش کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ سب کچھ میں مختلف ٹی وی شوز پر کہہ چکا ہوں۔ نہ مجھ پر کوئی پریشرتھا۔ اور نہ میرے کام میں کسی نے مداخلت کی۔ میں غیر جانبداری اور آزادی سے کام کرتا رہا۔اب لوگ باتیں بناتے ہیں۔ تواس میں کیا کہہ سکتا ہوں۔ میڈیا والے اپنے لیے خبریں گھاڑ رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…