اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں جرائم پیشہ ا وردہشتگردوں کے خلاف آپریشن پرجانے والی رینجرزکی ٹیم پرحملہ ،حملے میں کچھ اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے بزنس روڈاردوبازارمیں نامعلوم افراد نے رینجرزکی ٹیم پرکریکرسے حملہ کیاجس سے کچھ
اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں ۔حملے کے بعد رینجرزنے بازارمیں تمام دکانیں بندکرادی ہیں اورسخت آپریشن شروع کردیاہے ۔ترجمان رینجرزکے مطابق دو اہلکارزخمی ہوئے ہیں ۔رینجرزنے وہاں پرموجود عمارتوں کی تلاشی لیناشروع کردی ہے جبکہ تمام علاقے کامحاصرہ کرلیاگیاہے۔ تمام داخلی وخارجی راستے بھی بندکردیئے گئے ہیں ۔