کراچی(نیوز ڈیسک)ایم کیو ایم کے رہنماﺅں بابر غوری‘حیدر عباس رضوی اور وسیم اختر کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر غور ‘ بابر غوری کی فوری گرفتاری کا فیصلہ کرلیا گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم کے سینئر رہنما سنیٹر بابر غوری کو کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا‘ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ صولت مرزا کے اعترافی بیان کے بعد ایم کیو ایم کے سنیٹر بابر غوری کی گرفتاری کا فیصلہ کر لیا گیا ہے یاد رہے کہ سنیٹر بابر غوری کا نام بلدیہ ٹاو¿ن سانحے کی جے آئی ٹی رپورٹ میں بھی آیا تھا بابر غوری ایم کے ایم کے سنیئر رہنما ہیں اور اس سے پہلے یہ کئی دفعہ وزیر بھی رہ چکے ہیں اور اب صولت مرزا کے اعترافی بیان کے بعد سنیٹر بابر غوری کے لیے پریشانی بڑھ گئی ہے‘ اور ان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے