اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مزار شریف میں فوجی تربیتی مرکز پر طالبان کے حملے میں متعدد فوجیوں کے مارے جانے کے بعد افغان آرمی چیف اور وزیر دفاع مستعفی۔ تفصیلات کے مطابق4وز قبل افغانستان کے شہر مزار شریف میں واقع افغان فوجی تربیتی مرکز پر طالبان کے حملے میں متعدد فوجیوں کی ہلاکت کے بعد افغان آرمی چیف جنرل شیر محمد کریمی اور وزیر دفاع جنرل عبداللہ حبیبی اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ افغان حکام نے دونوں جرنیلوں کے مستعفی ہونے کی
تصدیق کر دی ہے۔ واضح رہے کہ 4 روز قبل مزار شریف میں فوجی تربیتی مرکز پر ہونے والے حملے میں 170 فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھےجبکہ ترجمان افغان صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بلخ کے شہر مزار شریف میں فوجی تربیتی مرکز پر حملہ تاریخ کا بدترین حملہ تھا۔حملے میں 170 فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ صوبہ بلخ کے شہر مزار شریف میں فوجی تربیتی مرکز پر حملہ تاریخ کا بدترین حملہ تھا