برلن(آئی این پی )جرمنی میں موجود ہزاروں افغان مہاجرین نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ماضی میں افغانستان میں بطور جنگجو طالبان کے ساتھ شامل رہے تھے،جرمن ادارے اب تک ایسے 70 سے زائد مہاجرین کی تصدیق کر چکے ہیں۔ جرمن جریدے ڈیئر اشپیگل کے مطابق 2015 میں مہاجرین کا بحران شروع ہونے کے بعد سے جرمنی میں پناہ کے متلاشی افغان شہریوں میں سے ہزاروں افراد ایسے بھی تھے جنہوں نے بی اے ایم ایف نامی
وفاقی دفتر کو انٹرویو دیتے ہوئے دعوی کیا کہ وہ ماضی میں افغانستان میں طالبان سے وابستہ جنگجو رہ چکے ہیں۔ وہ ماضی میں افغانستان میں طالبان سے وابستہ جنگجو رہ چکے ہیں۔دوسری جانب جرمن ادارے یہ جاننے کی کوشش بھی کر رہے ہیں کہ ہزاروں افغان مہاجرین خود ہی طالبان کا رکن رہنے کا دعوی کیوں کر رہے ہیں۔ یہ واضح نہیں ہے کہ ایسے دعوے کرنے والے واقعی ماضی میں طالبان کے جنگجو رہے ہیں۔