واشنگٹن(این این آئی)افغانستان کے شہر مزار شریف میں ہونے والے حملے میں کیمپ میں موجود بعض فوجیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے،افغان میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ حملے میں کیمپ کے اندر موجود فوجیوں نے طالبان کی اس حملے میں مددکی،ادھر بعض زندہ بچ جانے والے متاثرین نے ایسے خدشات کا اظہار کیا کہ اس حملے میں اندر کے لوگوں کی بھی
مدد شامل ہوسکتی ہے۔زخمی ہونے والے ایک فوجی کا کہنا تھاکہ جب ایک حملہ آور بیس کے اندر داخل ہوا تو پھر اس کا مقابلہ کیوں نہیں کیا گیا؟ سکیورٹی کے لیے کوئی ایک برییئر نہیں تھا بلکہ ایسی سات یا آٹھ رکاوٹیں ہیں۔ایک فوجی کے والد نے بتایاکہ ماہ قبل میں نے اپنے بیٹے کو فوج میں بھیجا تھا، تب سے میں نے اسے دیکھا تک نہیں اور آج انھوں نے ہمیں اس کی باقیات سپرد کی ہیں۔