بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

عراق میں 40 کلومیٹر اندر تک ایرانی فوج کی درندازی

datetime 19  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایران کی بری فوج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد رضا بوردستان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی پانچ بریگیڈ فوج عراق کی سرحد سے چالیس کلو میٹر اندر دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے، فوج کی عراق میں موجودگی کا مقصد دولت اسلامی ”داعش“ کی ایران کی جانب پیش قدمی کو روکنا ہے۔ایرانی فوج کے مقرب نیوز ویب پورٹل ”دفاع پریس“ نے بری فوج کے سربراہ کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی بری فوج مغربی عراق کی سرحد عبور کرنے کے بعد کئی کلومیٹر اندر کارروائیاں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامی کی طرف سے خطرہ لاحق ہوا تو فوج مزید عراق کے اندر داخل ہوکر کارروائی کرے گی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ایرانی فوج پچھلے سال جولائی میں اس وقت عراق میں اتاری گئی تھی جب داعش کی جانب سے ایران کی طرف پیش قدمی کا خطرہ پیدا ہوا تھا۔ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے عراق کے اندر کسی بھی جگہ کارروائی کے لیے تیار ہے۔ اس وقت بھی ایران کی زمینی فوج چالیس کلومیٹر عراق کے اندر موجود ہے جہاں دہشت گردوں کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔پچھلے کچھ مہینوں سے تواترکے ساتھ یہ خبریں آتی رہی ہیں کہ ایران نے عراق کی سرحد پر بڑی تعداد میں فوج تعینات کی ہے۔ ایران کے جنگی طیارے بھی عراق کی سرحدوں کے قریب مسلسل پروازیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ نیز تہران نے عراق کے مذہبی مراکز کربلا اور النجف کی سیکیورٹی کے لیے نیم سرکاری ملیشیا پاسیج اور پاسداران انقلاب کے سیکڑوں اہکار بھی بغداد روانہ کردیے ہیں۔ ادھر ایران کی ایک دوسری خبر رساں ایجنسی”فارس“ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ملک داعش کے خلاف جنگ میں عراق کی بھرپور مدد کررہا ہے۔ فارس کی رپورٹ کے مطابق داعشی جنگجوﺅں کو عراق کے شہروں سے نکال باہر کرنے میں امریکا کی قیادت میں ہونے والے فوجی حملوں سے زیادہ ایران فوج کا کردار ہے۔داعش کےخلاف جنگ میں عراقی حکومت کی مدد کی آڑ میں ایران عراق میں مبینہ طورپر مداخلت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ عالمی برادری بالخصوص امریکا اور عرب ملکوں نے عراق میں ایران کی بڑھتی مداخلت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…