نئی دہلی/حیدرآباد (آئی این پی )بھارت میں گرمی کی شدید لہر کے باعث 40افراد ہلاک ہوگئے ،ملک کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت 45درجہ سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا عوام کو صبح 11 بجے سے لیکر شام 4بجے تک غیر ضروری طور پر باہرنہ نکلنے کی ہدایت کردی گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق
ملک میں گرمی کی شدید لہرکے باعث ملک کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت 45درجہ سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے ۔گرمی کی شدت سے جنوبی ریاست تلنگانہ میں40افرادہلاک ہوگئے ۔ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( ایس ڈی ایم اے ) کا کہنا ہے کہ حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس ایک لاکھ روپے معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔دوسری جانب بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ گزشتہ روز پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ اوردہلی کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی پڑی جس کے بعد عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صبح 11 بجے سے لیکر شام 4بجے تک غیر ضروری طور پر باہرنکلنے سے گریز کریں۔واضح رہے کہ 2015میں بھارت میں شدید گرمی پڑھنے سے ہزاروں افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔