منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

ان لوگوں کو ملک سے نہیں نکالا جائے گا ؟ ٹرمپ نے حیران کن نام لے لیے

datetime 23  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کم عمری میں ان کے ملک میں لائے جانے والے ایسے بچے جو غیر قانونی طور پر مقیم ہیں انھیں امیگریشن قوانین کے تحت ملک بدری کا خطرہ نہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ان کی انتظامیہ “خواب دیکھنے والوں کا پیچھا نہیں کر رہی، ہم جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہیں۔

صدر نے انٹرویو میں کہا کہ مجھے سرحد پر دیوار چاہیے، لیکن جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا وہ اس قانون سازی پر دستخط کریں گے جس میں اس منصوبے کے لیے رقم مختص نہ کی گئی ہو، تو انھوں نے کہا کہ مجھے ابھی نہیں پتا۔اپنی مہم کے دوران کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کے لیے عزم کا اظہار کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے ٹیکس سے متعلق نیا پیکج متعارف کروائیں گے۔ان کے بقول بدھ یا اس کے فوری بعد یہ پیکج آئے گا جس میں انفرادی اور کارپوریشنز کی سطح پر ٹیکسوں میں بڑی کٹوتی شامل ہوگی۔ انھوں نے اس کی تفصیل تو نہیں بتائی لیکن ان کا کہنا تھا کہ یہ اب تک کی کٹوتیوں سے کہیں زیادہ بڑا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…