اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سیاحت کا شوق ہر انسان کو ہوتا ہے خوبصورت جگہوں پر جانا گھومنا پھرنااور ان یادوں کو یادگار بنانا ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے لیکن مہنگی جگہوں کی وجہ سے اکثر لوگ سیاحت کا شوق پورا نہیں کر سکتے لیکن اب یہ نا ممکن نہیں رہا۔ دنیا کی سب سے سستی جگہ بلغاریہ کا دارالحکومت صوفیہ ہے۔ ماہرین نے دنیا بھر کے 84ممالک کے سیاحتی مقامات پر ہوٹل، ٹیکسی اور کھانے وغیرہ کے اخراجات کا تجزیہ کرکے بتایا ہے کہ ان 84ممالک میں صوفیہ سب سے سستی جگہ ہے۔
ماہرین کے مطابق صوفیہ میں دو لوگوں کے لیے ہوٹل میں ایک رات کا کرایہ 46.68ڈالر(تقریباً 4ہزار 850روپے)، دولوگوں کے ایک دن کے کھانے کی قیمت17.42ڈالر(تقریباً1800روپے) اور تین کلومیٹر سفر کے لیے ٹیکسی کا کرایہ صرف 2.05ڈالر(تقریباً 215روپے) ہے۔چنانچہ صوفیہ دنیا کا سب سے سستا شہر ہے جہاں دو افراد صرف 10ہزار روپے میں ایک دن گزار سکتے ہیں۔خوبصورت ساحل سمندر اور دیگر متعدد سیاحتی مقامات ہونے کے باعث صوفیہ سیاحت کے لیے انتہائی پرکشش مقام بھی ہے۔