راولپنڈی (آئی این پی ) ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کے اعلیٰ انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ سے متعلق بیانات بے بنیاد، گمراہ کن اور غلط ہیں ،پا ک فوج کی دیانت شک و شبہات سے بالا ہے۔جمعہ کو پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک ٹوئٹ میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزازاحسن کے بیان پر
ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ کچھ لوگوں کے پریمئیرانٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ سے متعلق بیانات بے بنیاد، گمراہ کن اور غلط ہیں ،پا ک فوج کی دیانت شک و شبہات سے بالا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ رو زپاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایس آئی سے وزیراعظم نوازشریف کے خاندانی تعلقات ہیں اس لئے سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس کی تحقیقاتے کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بے اثر ہوگی ۔۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہآئی ایس آئی کے سربراہ اور وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی قریبی رشتہ داری اور خاندانی تعلقات ہیں ، اس لئے سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بے اثر ہوگی۔