اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا کے آخری بیان سامنے آنے کے بعد وزارت داخلہ میں خصوصی سیل بنانے قائم کیا جا رہا ہے جبکہ اس خصوصی سیل کی سربراہی خود وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کریں گے۔ذرائع کے مطابق اس خصوصی سیل کے ذریعے صولت مرزا کا اعترافی بیان قلمبند کروانے کے لیے خصوصی جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے گا جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے صولت مرزا دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کروائے گا۔جبکہ کمیشن لمحہ بہ لمحہ وزیر داخلہ کو اطلاع بھی کرے گا۔اس نئی تحقیقاتی کمیٹی کے ذریعے صولت مرزا کے بیان کی روشنی میں تحقیقات کی جائیں گی جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیس اور رینجرز کے ساتھ مل کر سارے معاملات کی تحقیقات کریں گے جبکہ اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تحقیقات کے بعد صولت مرزا کی سزا بھی معاف کی جا سکتی ہے۔