اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

پاناما کیس، نیب نے اہم اعلان کردیا

datetime 21  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) چیئر مین نیب قمر زمان چوہدری نے نیب افسروں کو ہدایت کی ہے کہ پاناما کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کیا جائے اورجے آئی ٹی کے لئے گریڈ 20کے 3 افسروں کے ناموں پر مشتمل پینل رجسٹرارسپریم کورٹ کو بھجوایا جائے،دوسری طرف نیب ذرائع نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کو معلوم ہونا چاہے کہ چئیرمین نیب خود کیسوں کی تفتیش نہیں کرتے بلکہ تفتیش

کے لئے نیب کے پاس ماہر افسر موجود ہیں جو وائٹ کالر کرائمز سمیت سنگین نوعیت کے جرائم کی تفتیش کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں،جمعہ کو نیب ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدات اجلاس ہوا، جس میں پاناما لیکس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا ، اس موقع پر چئیرمین نیب نے تمام افسروں کو ہدایت کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کیا جائے اور جے آئی ٹی میں نیب کے ماہر افسرکی شمولیت کے لئے تین افسروں کے ناموں پر مشتمل پینل رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھجوایا جائے ، دوسری طرف نیب ذرائع نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کو معلوم ہونا چاہے کہ چئیرمین نیب خود کیسوں کی تفتیش نہیں کرتے، تفتیش کے لئے نیب میں ماہر تفتیشی افسر موجود ہیں جو وائٹ کالر کرائمز سمیت سنگین نوعیت کے جرائم کی تفتیش کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں،نیب کے پاس جدید فرانزک لیب ہے جس کے ذریعیدستاویزی شواہد کی تصدیق کو یقینی بناتے ہوئے تفتیش کو مزید مضبوط بنایا جاتا ہے ، تحریک انصاف کی طرف سے چئیر مین نیب کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے اعلان پر نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے بہت پہلے چئیر مین نیب کو ہٹانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا تھا، چئیر مین نیب قمر زمان چوہدری کا تقرران کی ایمانداری ،قانون پسندی اور وسیع تجربہ رکھنے والے اچھی شہرت کے حامل بیورو کریٹ کے طور پر حکومت اور اپوزیشن نے متفقہ طور پر کیا تھا

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…