بلخ(آئی این پی )افغانستان کے صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں پولیس وردی میں ملبوس مسلح افراد نے فوجی کیمپ میں گھس کر زوردار دھماکہ اور فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8فوجی ہلاک اور 15اہلکارو ں سمیت 30سے زائدافراد زخمی ہو گئے،افغان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ جمعہ کوغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس وردی میں ملبوس خودکش حملہ آوروں اور ان کے ساتھی مسلح
افراد نے افغانستان کے صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں فوجی چھاونی میں گھس کردھماکہ کردیاجس کے بعد پولیس وردی میں ملبوس حملہ آوروں کے ایک اور مسلح گروہ نے آرمی کی 209 شاہین کور میں گھس کر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں8فوجی ہلاک اور 15اہلکارو ں سمیت30سے زائد افرادزخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق افغان آرمی نے علاقے کو کھیرے میں لے لیا اور کافی دیر تک افغان نیشنل آرمی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ۔ ایک سرکاری آفیسر کے مطابق حملہ آوروں نے سفید رنگ کی پولیس والی وردیاں پہن رکھیں تھیں جبکہ افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ پولیس وردیو میں ملبوس حملہ آوروں نے فوج کے شاہین کور میں گھس کر فائرنگ کی۔عینی شاہدین کے مطابق افغان آرمی نے علاقے کو کھیرے میں لے لیا اور کافی دیر تک افغان نیشنل آرمی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ۔ ایک سرکاری آفیسر کے مطابق حملہ آوروں نے سفید رنگ کی پولیس والی وردیاں پہن رکھیں تھیں جبکہ افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ پولیس وردیو میں ملبوس حملہ آوروں نے فوج کے شاہین کور میں گھس کر فائرنگ کی۔دھماکوں کے بعد علاقے کو نیٹو اور افغان سرحدی پولیس نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔