منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

قتل احکامات کون اور کیسے ملتے تھے چیئرمین کو کس نے مارا؟ دھماکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

datetime 19  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کے قتل میں سزائے موت پانے والے مجرم صولت مرزا نے اپنے آخری بیان میں اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایم کیوایم کا کارکن تھا اور مجھے ایم ڈی کے ای ایس سی کو مارنے کی ہدایت الطاف حسین نے بابر غوری کے گھر پر دی تھیں۔ پھانسی سے قبل دیئے گئے اپنے آخری بیان میں صولت مرزا کا کہنا تھا کہ سیاستدان اپنے مقاصد کے لیے کارکنوں کا اسٹیٹس تبدیل کردیتے ہیں، کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی آنکھیں کھولیں کیونکہ میں بھی ایم کیوایم کا کارکن تھا مجھے بابر غوری کے گھر بلایا گیا جہاں الطاف حسین نے بذریعہ فون شاہد حامد کو قتل کرنے کی ہدایت دی جب کہ الطاف حسین نے کہا تھا کہ براہ راست میری ہدایت نہ مل سکیں تو بابر غوری ہدایت دیں گے جس کے بعد وقتاً فوقتاً بابر غوری مجھ سمیت دیگر چار کارکنان کو بھی ہدایت دیتے رہے۔ صولت مرزا نے کہا کہ ہمیں قتل کی ہدایت بابر غوری اور الطاف حسین براہ راست دیتے تھے اور ان ہی کی ہدایت پر ایم کیوایم کے چیرمین عظیم طارق کو قتل کیا گیا کیونکہ الطاف حسین آگے بڑھنے والوں کو راستے سے ہٹا دیتے ہیں، انہیں پارٹی میں کسی کا مشہور ہونا کسی صورت برداشت نہیں اسی لیے مصطفیٰ کمال کو بھی ذلیل کرکے پارٹی سے نکالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم میں گورنر سندھ کے ذریعے مجرموں کو تحفظ دلایا جاتا ہے اور پی پی کے دور میں ہمیں جیل میں سہولیات دی گئیں۔ صولت مرزا نے مزید کہا کہ کارکن اپنی آنکھیں کھولیں اور مجھے دیکھ کر عبرت پکڑیں کیونکہ جب کارکن کسی کام کے نہیں رہتے تو ان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا جاتا ہے جس طرح میرے ساتھ کیا گیا، پہلے مجھے اپنے اس بیان سے اہل خانہ کا خوف تھا تاہم اب پھانسی سے کچھ دیر قبل بھی بیان دینے پر مجھے اپنے اہل خانہ کی فکر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم اور ملک سے اپنے کیے پر معافی مانگتا ہوں جب کہ ارباب اختیار سے گزارش کرتا ہوں کہ میری سزا کو موخر کیا جائے تاکہ انہیں کچھ ایسی چیزیں فراہم کرسکوں جس سے کراچی میں امن آسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…