سزائے موت پانے والے ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا کا کہنا ہے میری پھانسی کو موخر کیا جائے‘ اہم رازوں سے پردہ اٹھا سکتا ہوں‘ ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا پھانسی سے قبل رکارڈ کرائے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ میری پھانسی کی سزا موخر کی جائے‘ میں اہم رازوں سے پردہ اٹھا سکتا ہوں‘ میں حکام بالا سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آئیں میرے پاس‘ میں انہیں ایسی راز‘ ایسی چیزیں فراہم کر سکتا ہوں جس سے کراچی میں امن قائم کیا جا سکتا ہے‘ دوسری جانب صولت مرزا کے بیان کو اہم جانتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے سزا موت کو موخر کر دیا ہے ‘ اس کا فیصلہ ایوان صدر میں قانونی اور آئینی ماہرین سمیت سیکیورٹی اداروں کے افسران نے باہمی مشورے کے بعد یہ فیصلہ کیا اور صولت مرزا کی پھانسی کو تین دن کے لیے موخرکر دیا ہے