جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

قیامت صغریٰ ۔۔ بھارت میں کہرام ۔۔ لاشوں کے ڈھیر لگ گئے

datetime 19  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شملہ(آئی این پی) بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ میں مسافر بس دریا میں جا گری جسکے نتیجے میں 45افراد ہلاک ہوگئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ریاست ہماچل پردیش اور اترکھنڈ کے سرحدی علاقے میں شملہ سے 150کلومیٹر ضلع سرمور کی سرحد پر پیش آیا جہاں ایک نجی بس پہاڑی علاقے میں بے قابو ہو کردریا ٹن میں جاگری ۔حکام کے مطابق بس پر 56 سے زیادہ افراد سوار تھے۔

حادثے کے فورا بعد امدادی کارروائیاں اور زندہ بچ جانے والے افراد کی تلاش شروع کردی گئی ۔شملہ کے ضلعی کمشنر روہن چند ٹھاکر نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں 45افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ۔اتر کھنڈ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آ ر ایس مینا کا کہنا ہے کہ بس کے کنڈیکٹر کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔اترکھنڈ حکومت نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کیلئے فی کس ایک لاکھ روپے اورشدید زخمیوں کیلئے فی کس 50ہزار روپے جبکہ معمولی زخمیوں کیلئے فی کس 25ہزار روپے امداد کا اعلان کیا ہے ۔خیال رہے کہ بھارت دنیا کا ایسا ملک ہے جہاں عالمی سطح پر سب سے زیادہ ٹریفک حادثے ہوتے ہیں اور تقریبا ہر چار منٹ میں ایک حادثہ پیش آتا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2015 میں 1،46000 افراد سڑک حادثے میں ہلاک ہوئے تھے۔ماہرین کے مطابق اس طرح کے بیشتر حادثات بغیر احتیاط کی ڈرائیونگ، خراب سڑکوں اور پرانی گاڑیوں کے استعمال کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…