جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

یہ شخص دنیا کا دوسرا ہٹلر ہے ۔۔ کلبھوشن کو فوراً سزائے موت دی جائے ۔۔ بھارتی سینئر رہنما منموہن سنگھ نے پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 18  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خالصہ تحریک کے بانی اور ورلڈ مسلم سکھ فاونڈیشن کے چیئرمین منموہن سنگھ نے مودی کو دوسرا ہٹلر قرار دے دیا ،بھارت کو سبق سکھانے کیلئے کلبھوشن کوپھانسی دینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے خالصہ تحریک کے بانی اور ورلڈ مسلم سکھ فائونڈیشن کےچیئرمین منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں، سکھوں اورمسیحیوں کو مارا جارہا ہے۔

بی جے پی، کانگرس، شیو سینا، مہادل اور راشٹریہ سیوک کا ایجنڈا ہندی، ہندو اور ہندوستان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امیتابھ بچن اورجیابچن نے سکھوں کے قتل عام کومعمولی قراردیا ، یہ ڈرامہ بازی کرتے ہیں۔منموہن سنگھ نے کہا کہ پاکستانی میڈیا کشمیر کے علاوہ بھارت میں جاری آزادی کی تحریکوں کو بھی اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔ بھارت میں جن ریاستوں میں آزادی کی تحریکیں جاری ہیں وہاںبھارتی ریاستی مظالم کی خبر باہر نہیںنکلنے دی جاتی، پاکستانی میڈیا ان مظالم کو اجاگر کرے۔ انھوں نے کہا کہ مودی کادائیں ہاتھ اجیت دوول پاکستان میں5 سال جاسوسی کرتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس بھارت نے کرایا، انھیں سبق سکھانے کیلیے کلبھوشن کوپھانسی دی جائے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے اختتام پر پرخالصہ تحریک کے بانی اور ورلڈ مسلم سکھ فائونڈیشن کے چیئرمین منموہن سنگھ نے پاکستان اورخالصتان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…