پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

نیپال نے چین کے ساتھ ملکر ایسا کام شروع کردیا کہ پورے بھارت میں کھلبلی مچ گئی

datetime 17  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھٹمنڈو(آئی این پی )نیپال نے چین کے ساتھ ملکر ایسا کام شروع کردیا کہ پورے بھارت میں کھلبلی مچ گئی،چین اور نیپال کے مابین پہلی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا،10 دن جاری رہنے والی یہ فوجی مشقیں سگر ماتھا دوستی 2017 کا نام سے جاری ہیں۔ نیپالی زبان میں دنیا کے سب سے بڑے پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ کو سگرماتھا بلایا جاتا ہے۔نیپالی فوج کے مطابق ان مشقوں کی توجہ انسداد دہشت گردی کی تربیت پر ہوگا۔ واضح

رہے کہ چین کے وزیر دفاع جانگ فان کوان نے نیپال کا دورہ کیا تھا جو کہ گذشتہ 15 سالوں میں کسی بھی چینی اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے پہلا دورہ تھا،اس ملاقات میں ان فوجی مشقوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی تھی۔حال ہی میں چین نے نیپال میں 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے جو کہ ملک کی مجموعی پیداوار کا 40 فیصد ہے۔نیپال کے چین میں متعین سابق سفیر ٹانکا کارکی نے کہا کہ ‘نیپال اور چین کے اچھے تعلقات ہیں اور یہ مشترکہ فوجی مشقیں اس تعلقات کو مزید مضبوط کریں گی۔بھارت نے نیپال میں 317 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیش کش کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال سرحدی کشیدگی کے بعد بھارت کی جانب سے نیپال پر تجارتی پابندیوں کے بعد چین نیپال کی مدد کو سامنے آیا تھا اور ایک سال کے مختصر عرصے میں چین اور نیپال نے انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بناتے ہوئے متعدد معاہدے کئے ہیں جس کے بعد نیپال کا بھارت پر انحصار بڑی حد تک کم ہوچکا ہے جبکہ چین کا اثر و رسوخ بہت تیزی سے ساتھ بڑھ رہاہے۔بھارت کی جانب سے نیپال پر تجارتی پابندیوں کے بعد چین نیپال کی مدد کو سامنے آیا تھا اور ایک سال کے مختصر عرصے میں چین اور نیپال نے انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بناتے ہوئے متعدد معاہدے کئے ہیں جس کے بعد نیپال کا بھارت پر انحصار بڑی حد تک کم ہوچکا ہے

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…