اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں مذہب کے نام پر تقسیم اور مذہبی تحفظات اور خدشات ایک اور پاکستان بننے کا سبب بن سکتے ہیں، بھارتی وزیر اطلاعات و نشریات کا تقریب سے خطاب میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کا اعتراف۔ تفصیلات کے مطابق ایم ونیکا نائیڈو نے کہا ہے کہ مذہب کے نام پر تقسیم خطرناک ہے، ملک میں مذہب کی بنیاد پر پیدا ہونے والے تحفظات اور خدشات سماجی کشیدگی
اور مذہبی منافرت پیدا کرنے کے سبب بن سکتے ہیں جس سے پیدا ہونے والی صورتحال بھارت کی مزید تقسیم کا باعث بنے گی۔ دستور ہند کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈا کے126ویں یوم پیدائش پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مذہب کی بنیاد پر تحفظات اور خدشات صرف مذہب کی تبدیلی کا باعث تو بن سکتے ہیں مگر اس سے بھارتی سماج ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گا۔