لاہور/اسلام آباد /کراچی /ملتان /فیصل آباد /سکھر (آئی این پی) ملک بھر میں گر می اور چھٹی کے روزبدتر ین غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں ‘لاہور کے بعض علاقوں میں دن کے اوقات میں10گھنٹے جبکہ شہر وں اور دیہاتوں میں مجموعی طور پر 14سے 18گھنٹے کی لوڈشیڈ نگ جاری ‘اتوار کے روز لوڈشیڈ نگ پر لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں حکومت کے خلاف احتجاج مظاہر ے ‘عوام نے
بجلی کے بل نذرآتش کر نے کیساتھ ساتھ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے ہیں جبکہ واپڈہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آنیوالے دونوں میں لوڈشیڈ نگ میں مزید اضافے ہوسکتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں اتوارکے روز بڑے شہروں میں مارکٹیں اور سر کاری وپرا ئیوٹ دفاتر بند ہونے کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈ نگ میں کمی کی بجائے مسلسل اضافے دیکھنے میں آیا اور لاہور سمیت بڑے شہروں میں بھی صرف دن کے وقت8سے10گھنٹے کی لوڈشیڈ نگ ہو رہی ہے جبکہ رات کو بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب 15800 میگا واٹ اور رسد 11900 میگاواٹ ہے۔ 3900 میگا واٹ کا شارٹ فال ہے جس میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے لاہور میں ویک اینڈ پر ہی ہفتے کی رات سے شروع ہونے والی آنکھ مچولی کا کھیل چھٹی کے روز بھی جاری رہی ہے گھروں میں گرمی کے ستائے بڑے بچوں کا ایک گھنٹے بعد بجلی آنے کا انتظار جب طول پکڑتا ہے تو پھر پریشانی کا شمار مشکل ہو جاتا ہے۔ ملتان ، فیصل آباد ، سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بجلی آنے اور جانے کا شیڈول کسی کو معلوم نہیں جبکہ اتوار کے روز لوڈشیڈ نگ پر لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں حکومت کے خلاف احتجاج مظاہر ے ‘عوام نے بجلی کے بل نذرآتش کر نے کیساتھ ساتھ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قوم کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائی جائے ۔