جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

’’بھارت کے یہ تین شہر ہمارے نشانے پر ہیں ‘‘ بڑے خطرے کی اطلاع ۔۔ سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔۔ کیا ہو سکتا ہے ؟ 

datetime 16  اپریل‬‮  2017 |

ممبئی(آئی این پی)بھارت میں طیاروں کی ہائی جیکنگ کے خطرے کے پیش نظر ممبئی،حیدر آباد اور چنائی ایئرپورٹ کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کو ایک خاتون کی جانب سے ای میل موصول ہوئی ہے جس میں وہ دعوی کررہی ہے کہ طیاروں کو ہائی جیک کیا جاسکتا ہے جس کے بعد تینوں ایئرپورٹس کی سکیورٹی کو سخت کردیا گیاہے۔

پولیس کے مطابق ہفتہ کے روز ممبئی پولیس کو ایک خاتون نے ای میل کی کہ وہ ایک ریسٹورنٹ میں بیٹھی تھی جہاں پر اس نے 6 افراد کو ممبئی،حیدر آباد اور چنائی ایئرپورٹ کی مختلف پروازوں کو ہائی جیک کرنے کی باتوں کو سنا۔ممبئی پولیس نے ای میل کی کو تمام سکیورٹی اور خفیہ اداروں کے ساتھ شیئر کیااور تینوں ایئرپورٹس کے حکام کے ساتھ ملاقات میں ای میل کی معلومات کے بارے بات کی گئی۔ایئرپورٹس سکیورٹی فورس کے ڈی جی نے سکیورٹی خطرے کی تصدیق کی اور تمام ایئرپورٹس کی سکیورٹی سخت کرنے کیلئے ہدایت جاری کی جبکہ ایئرپورٹس پر سراغ رساں کتوں کی مدد سے بھی سکیورٹی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…