واشنگٹن(نیوزڈیسک)دوسروں کو ایٹمی ہتھیارترک کرنے کا سبق دینے والے امریکہ نے ایٹم بم چلادیا،تفصیلات کے مطابق امریکہ نے اپنے خطرناک ترین نیوکلیئر گریویٹی بم کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ ریاست نیواڈا کے ٹینوپہ ٹیسٹ رینج میں کیا جانے والا تجربہ این ایس اے اور امریکی ایئرفورس
نے مشترکہ طور پر کیا۔ بم گرانے کے عمل کو جدید گریویٹی نیوکلیئر بم کا نام دیا گیا ہے جو کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ اس بم کو ایف سولہ جنگی طیارے سے داغا جا سکتا ہے۔ بی۔ 61۔12 بم کا یہ نیا ورڑن آزمائشی جانچ پوری کرنے کے بعد امریکی فوج میں شامل کیا جائے گا۔