گوانگ زو (آئی این پی)چین نے 600ٹن وزنی گشتی بحری جہاز پاکستان کے حوالے کر دیا ہے، جہاز پاکستان کے بحری مفادات کے تحفظ اور مفادات کے لئے استعمال کیا جائے گا جو گوانگ زو میں پاکستان کے جہاز رانی حکام کے حوالے کیا گیا ،
یہ نیا جہاز اپنی قسم کا تیسرا جہاز ہے جو چائنا شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی لمٹیڈ اور چائنا سٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن زی جیانگ شپ بلڈنگ کمپنی لمٹیڈ نے تعمیر کیا ہے، اس کے قبل تعمیر ہونے والے دو جہازوں کی اہلیت اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ مختلف دوروں ، مشترکہ مشقوں ، جہاز رانی کے دوران ریسکیو کارروائیوں اور پاکستان میں پاکستانی سمندروں میں انجام دیئے گئے دیگر فرائض کے دوران کیا جا چکا ہے ۔ تیار کنندگان کے مطابق پاکستان کی جہاز رانی کے تحفظ کے حکام نے اس جہاز کے معیار اور اہلیت کی تعریف کی ہے اور جہاز تیار کرنیوالی چینی کمپنیوں کے تعاون کی ستائش کی ہے جنہوں نے فروخت کے بعد اس کی مرمت وغیرہ کا وعدہ بھی کیا ہے ، یہ جہاز چین پاکستان ٹھوس تعلقات کی کلید ہے جو چین پاکستان اقتصادی راہداری اور بیلٹ اینڈروڈ منصوبے کے تحت سمندروں میں ہونے والی جہاز رانی اور سامان کی ترسیل کے تحفظ کیلئے استعمال ہو گا اور پاکستانی سمندروں میں پاکستانی مفادات کی نگرانی کرے گا ۔