کابل(نیوزڈیسک)جعلی شناختی دستاویزات کی وجہ سے پاکستان سے بے دخل افغان خاتون شربت گلا کے ساتھ افغانستان میں کیا ہوا؟افسوسناک انکشاف،تفصیلات کے مطابق نیلی آنکھوں والی افغان خاتون شربت گلہ کو جب پاکستان سے بے دخل کیاگیا تو افغان حکومت نے بڑے بڑے دعوے کئے اور افغان خاتون شربت گلہ کو گھر دینے سمیت متعدد مراعات دینے کا اعلان کیا لیکن بالاخر افغان صدر اشرف غنی بھی اس مجبور خاتون کے ساتھ ہاتھ کرگئے ، اس کو جو گھر دیاگیا وہ کرائے کا
گھر نکلا جبکہ افغان صدراشرف غنی نے ان کو ذاتی گھردینے کااعلان کیاتھا۔ افغان میڈیا کے مطابق شربت گلہ گھر کا بجلی کا بل اور کرایہ دینے سے متعلق پریشان ہیں۔ پاکستان سے جانے کے بعد صدرغنی اور اسلام آباد میں افغان سفیر عمرزاخیل وال اوردیگررہنماؤں نے شربت گلہ کے معاملے کو سیاسی رنگ دیا تھااورصدرغنی نے اس کااستقبال کرکے گھر کی چابیاں دی تھیں لیکن وہ صرف چابیاں ہی رہیں، وہ چابیاں لگانے کے لیے گھر تاحال نہیں بن سکا جس پر تالا لگایا جاسکے۔