جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

اگر آپ کو کسی ٹوائلٹ یا ٹرائی روم میں اس طرح کا کوٹ ہینگر لگا ہوا نظر آئے تو فوراً پولیس کو کال کریں

datetime 16  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جدید ٹیکنالوجی ایک جانب انسان کی زندگی آسان کر رہی ہے وہیں کچھ شیطان صفت لوگ اسے غلیظ مقاصد کے لئے استعمال کر کے انسانوں کی زندگیاں برباد بھی کر رہے ہیں۔ پبلک ٹوائلٹس اور ملبوسات کی دکانوں کے

ٹرائی رومز میں ایک خاص قسم کے ہینگر کا انکشاف بھی ایسی ہی مثال ہے، جس میں لگے کیمرے کے ذریعے لوگوں کی خفیہ ویڈیوز ریکارڈ کر لی جاتی ہیں جبکہ انہیں اس کی خبر تک نہیں ہوتی۔ پولیس کو اس قسم کے ہینگر استعمال کئے جانے کی شکایتیں بڑی تعداد میں موصول ہو رہی ہیں۔ عام طور پر یہ ہینگر پلاسٹک سے بنا ہوتا ہے جو بظاہر کپڑے لٹکانے والے کسی بھی عام ہینگر جیسا نظر آتا ہے لیکن اس کے بالائی سرے کے قریب ایک چھوٹا سا سوراخ ہوتا ہے جس کے اندر ننھا سا کیمرہ لگا ہوتا ہے۔ جب ہم کسی پبلک ٹوائلٹ یا ٹرائی روم میں داخل ہوتے ہیں تو اکثر اس جانب دھیان نہیں جاتا کہ اس قسم کے ہینگر کے ذریعے ہماری ریکارڈنگ ہو سکتی ہے۔ مزید تشویشناک بات یہ ہے کہ ’سپائی ہک‘ کہلانے والا یہ ہینگر مارکیٹ میں اور آن لائن خریداری کے لئے بآسانی دستیاب ہے۔ کوئی بھی مجرم صفت شخص اسے خرید کر کسی بھی جگہ نصب کرسکتا ہے۔ یہ عارضی طور پر نصب کرنے کے بعد اتارا جاسکتا ہے اور یوں اس کے اندر ریکارڈ ہونے والی ویڈیو کسی بھی غلط مقصد کے لئے استعمال ہوسکتی ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی جگہ آپ کو اس طرح کا ہینگر نظر آئے تو فوری طور پر وہ جگہ چھوڑ دیں اور پولیس کو اطلاع کریں۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…