اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

ملک بھر میں بڑی قومی تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 14  اپریل‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی )سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل و جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی صدارت میں منصورہ میں منعقدہ دینی جماعتوں کے نمائندہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہے سود کے خلاف ملک بھر میں بڑی قومی تحریک چلائی جائے گی ،کراچی ، لاہور اور پشاور میں فوری طور پر انسداد سود کانفرنسیں اور سیمینارز منعقد کیے جائیں گے ۔ آئندہ جمعہ کو ملک بھر کی مساجد میں انسداد سود کے موضوع پر خطبات ہوں گے اور

بہت جلد مشاورت کے ساتھ اسلام آباد میں دھرنا دیا جائے گا ۔ اجلاس میں ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، حافظ محمد ادریس ، اسداللہ بھٹو، مفتی محمد خان قادری ،ڈاکٹر عاطف وحید ، ڈاکٹر محمد امین ، مفتی سید محمود فاروقی ، مفتی خلیل الرحمن قادری ، قاری محمد یعقوب شیخ، مولانامحمد باقر ، عبدالحق اعوان ،مجیب الرحمن انقلابی ، عطاء الرحمن ، حافظ غضنفر ، عقیل اکبر نے شرکت کی ۔ لیاقت بلوچ نے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت عدالتوں میں کیس لڑنے کی بجائے اور حکومتی وکلا سود کے حق میں دلائل دینے کی بجائے اللہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے کا اعلان کریں ۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ وفاقی شرعی عدالت امتنائے سود کے کیس میں مسلسل تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے ۔ سودی نظام کے خاتمہ اور اسلامی نظام معیشت کے نفاذ میں لیت و لعل سے کام لیا جارہاہے اور چیف جسٹس شرعی عدالت کے بیان نے اس پر جلتی کا کام کیا ہے جس سے ثابت ہوتاہے کہ وہ جان بوجھ کر ابہام پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت اپنے ریمارکس اور پریس ریلیز واپس لیں ۔ وہ عملاً جانبدار ثابت ہو گئے ہیں ان انہیں اس کیس کا حصہ بن کر نہیں رہنا چاہیے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ ہم چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کے سود کے بارے

میں ریمارکس پر فوری طور پر ان کا کیس سپریم جوڈیشل کونسل کے سامنے پیش کر کے ان کی اہلیت نا اہلی کے بارے میں فیصلہ کریں اور سپریم جوڈیشل کونسل میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے کہ وفاقی شرعی عدالت کو کس طرح ایک موثر ادارہ بنایا جاسکتاہے ۔ لیا قت بلوچ نے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جبکہ آئین پاکستان کی رو سے وفاقی شرعی عدالت میں امتنائے سود کا مقدمہ زیر بحث ہے اور اس پر عدالتی کاروائی جاری ہے ، وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کی طرف سے قرآن کے احکامات کے خلاف ریمارکس آناثابت کرتاہے کہ اب وہ اس ذمہ داری کے اہل نہیں رہے ۔ وہ ایک پارٹی بن گئے ہیں اور انہیں فوری طور پر اس عہدے سے مستعفی ہو جاناچاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ سود ایسا جرم اور گناہ ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے اپنے اور اپنے رسول ؐ کے ساتھ جنگ قرار دیاہے ۔ سودی نظام بدترین استحصالی نظام ہے جو انسانوں کو طوطاچشم ،

سنگ دل اور مفاد پرست بنادیتاہے اور سود کھانے والا دوسروں کی تنگدستی پر ترس کھانے کی بجائے ان کا استحصال کرتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ اب تو امریکہ اور یورپ میں بھی سودی نظام کے خلاف عوامی تحریکیں چل رہی ہیں اور ہر جگہ سوشلزم اور کمیونزم کے علمبردار اپنی ناکامی کا اعتراف کررہے ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 38 میں ریاست اور حکومت کو اس چیز کا پابند کیا گیاہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو ،

سودی نظام ختم کر دیا جائے ۔ 73 ء میں آئین سازی کے موقعہ پر شریعت فیڈرل بنچ کی طرف سے دینی جماعتوں ، اسلامی سکالرز اور علماء نے سیر حاصل بحث کے بعد سود پر مبنی معیشت کو ختم کرنے کا متفقہ طور پر مطالبہ کیا تھا لیکن اس فیصلے پر آج تک عملدرآمد نہیں ہو سکا جس کی سب سے بڑی وجہ حکومتی بد نیتی ہے جس نے بینکوں کے کندھے پر چڑھ کر سودی نظام کو برقرارر کھنے کی کوشش کی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…